• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا

وزارت داخلہ نے الیکٹرانک پاسپورٹ (ای۔پاسپورٹ) کی فیس کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای۔پاسپورٹ صرف دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس15 ہزار روپے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای۔پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے ہوگی۔

72 صفحات کے عام ای۔پاسپورٹ کی فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید