• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے حیسکو اور سیپکوکا کنٹرول سنبھالنے پر آمدگی ظاہر کردی

اسلام آباد(خالد مصطفی)سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ہیسکو اور سیپکو کا کنٹرول سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے ذمہ کوئی واجب الادا رقم نہ ہو جبکہ صوبائی حکومت کو کمپنیوں کے49فیصد شیئرز اور منیجمنٹ پرائیوٹ کمپنی کو دیئے جانے کی اجازت دی جائے، یہ بات مذکورہ دونوں کمپنیوں اور سندھ میں توانائی ڈویژن کے ذرائع نے دی نیوز کو بتائی۔ ایک اعلیٰ ذریعہ نے بتایا کہ اسلام آباد کی بیوروکریسی دونوں میں سے کسی بھی کمپنی کے49فیصد شیئرز نجی کمپنی کو دیئے جانے کے حق میں نہیں ہیں تاہم انہوں نے کمپنیوں کی منیجمنٹ نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کی توثیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے یہ دلیل دی ہے کہ اگر پرائیوٹ منیجمنٹ کے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کافی شیئرز نہیں ہوں گے تو پرائیوٹ سیکٹر پوری دلچسپی سے کیوں کام کرے گا؟ پرائیوٹ منیجمنٹ اسی وقت اپنی پوری استعداد سے کام کرے گی جب بجلی کمپنی میں اس کا مالی اسٹیک ہوگا۔ جب صوبائی حکومتوں کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 51 فیصد شیئرز دیئے جائیں گے تو صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم کرسکے گی اور بجلی کی چوری روکنے اور بلز کی ریکوری کیلئے پرائیوٹ منیجمنٹ کی مدد میں اضافہ بھی کرسکے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے سندھ حکومت نے مثبت جواب دیا ہے تاہم انہوں نے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید