اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں کےلیے درکار امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس حوالے سے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد پر انحصار کرتے ہیں۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جہاں رسائی مشکل ہے، مدد کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات 23 سو سے زیادہ ہو چکی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔