الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ جس فارم 11 میں رد و بدل ہے وہاں جماعت اسلامی جیت رہی ہے۔
الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے۔
ای سی پی نے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنے دینے سے باز آئے اور کام کرے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ دھرنوں سے الیکشن کمیشن کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ای سی پی نے کیس میں ریمارکس دیے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 11 کا موازنہ کیا، ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں رد و بدل سامنے آیا ہے۔