• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ، بھارت کی آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دے دی۔

ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 25 اور مارنس لبوشین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور ایلکس کیری 10، 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے روی چندرن ایشون نے میچ میں 8 وکٹیں جبکہ رویندرا جڈیجا نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کی پہلی اننگز

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے تھے۔

بھارتی کپتان روہت شرما 120 رنز بنا کر نمایاں رہے، اکسر پٹیل 84 اور روینڈرا جڈیجا نے 70رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کے ٹوڈ مرفی نے7 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

بھارت کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید