دنیا بھرمیں تفریح کے طور پر لوگوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ عام بات ہے لیکن استونیا میں واقع دو جزیروں کے باسیوں کے درمیان باقاعدہ طور پر رسہ کشی کے مقابلوں کاا نعقاد کیا گیا۔
بڑے پیمانے پر منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں بچے اور بڑے ٹگ آف وار(رسہ کشی)کے مقابلے میں شرکت کر تے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ پیش کر تے دکھائی دیئے۔
اس دلچسپ مقابلے کیلئے 10کلو میٹر طویل رسی کا انتظام کیا گیا جسے شرکاء اپنی جانب دھکیلتے دکھائی دیئے۔