لاہور میں تندور مالکان نے روٹی کی قیمت ایک روپے کم کر کے 15روپے مقرر کر دی۔
شہر میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھا کر 20 سے25 روپے کر دی گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹا اور گندم کی قیمت 30 فیصد تک کم ہونے کے باوجود نان کی قیمت بڑھا دی گئی۔
لاہور میں کیک رس، ڈبل روٹی، بسکٹ سمیت کسی بیکری آئٹم کی قیمت کم نہ ہو سکی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔