وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے، ہم گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
برطانوی وفد نےحکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا۔