بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ٹرک ڈرائیور گاڑی میں سوار 4 افراد کو کئی کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 22 ویلر ٹرک نے پہلے گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر اسے 3 کلومیٹر تک گھسیٹ کر آگے لے گیا۔
رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد اس میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔