• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نجی اسکول میں بوتل لگنے سے زخمی طالب علم 5 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کرگیا

کراچی کے نجی اسکول میں فن گالا کے دوران بوتل لگنے سے زخمی ہونے والا طالب علم انتقال کرگیا۔

ماڈل کالونی کاظم آباد کراچی کے ایک اسکول کا طالب علم حذیفہ بوتل لگنے سے زخمی ہوا تھا، جو پانچویں جماعت کا طالبعلم  تھا۔

حذیفہ پانچ روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بدھ کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔

والدین نے اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نجی اسکول میں پارٹی کے دوران بچے کے زخمی ہونے کی خبر 24 فروری کو سامنے آئی تھی، جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید