• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نجی اسکول میں پارٹی کے دوران ایک بچہ زخمی

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کاظم آباد کے نجی اسکول میں پارٹی کے دوران ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

نجی اسکول میں پارٹی کے دوران بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قاٸم کردی ہے۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر رفیع الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے، اسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین اور اسٹنٹ ریاض حسین شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈاٸیریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق اسکول سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے، یہ واقعہ اسکول میں پیش آیا ہے انتظامیہ اور طلباء و طالبات سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور اگر اسکول انتظامیہ ملوث ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کاظم آباد میں واقع اسمارٹ اسکول میں طالب علم حذیفہ زخمی ہوگیا تھا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حادثہ اسکول میں فن گالا پارٹی کے دوران اس وقت پیش آیا، جب طالب علم کو کانچ کی بوتل لگی۔ کانچ کا ٹکڑا لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید