• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.50روپے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ،یورو کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ، پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے گھٹ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزروپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 278.50روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 279.50روپے سے کم ہو کر 278.00 روپے ہو گئی ہے تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 276.00روپے اور قیمت فروخت 279.00 روپے پر مستحکم رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 289.00روپے سے بڑھ کر 290.00روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 295.00روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 327.00روپے سے بڑھ کر 327.50 روپے ہو گئی اور قیمت قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 333.00 روپے سے کم ہو کر 332.50 روپے ہو گئی ہے۔