کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 534پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 14ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،48.12فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 47ارب 98 کروڑ 67لاکھ روپے گھٹ گئی تاہم کاروباری حجم 5.25فیصد زیادہ رہا، منگل کو شرح سود میں کمی کی وجہ سے ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعداہم سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر انڈیکس 991 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15ہزار کی حد بھی عبور کر گیاتاہم دوسرے ہاف میں اچانک منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے صورتحال تبدیل ہو گیاور انڈیکس 684پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 533.73پوائنٹس کی کمی سے 114102.24پوائنٹس سے کم ہو کر 113568.51 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔