کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 28 پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت میں 1.59 روپے کی کمی،پاونڈ بھی 1.72روپے تک سستا ہو گیا، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میںڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 281.55 روپے سے بڑھ کر 281.75روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 281.75روپے سے بڑھ کر 282.00 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 28 پیسے کے اضافے سے 281.50 روپے سے بڑھ کر 281.78 روپے اور قیمت فروخت 12پیسے کے اضافے سے 283.24 روپے سے بڑھ کر 283.36 روپے ہو گئی ہے ، یورو کی قیمت خرید 1.15روپے کی کمی سے 317.53 روپے سے کم ہو کر 316.38روپے اور قیمت فروخت 1.59روپے کی کمی سے 321.47 روپے سے کم ہو کر 319.88روپے ہو گئی ہے، فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.21روپے سے کم ہو کر 374.25 روپے سے کم ہو کر 373.04روپے اور قیمت فروخت 1.72 روپے کی کمی سے 378.86روپے سے کم ہو کر 377.14 روپے پر آگئی ہے۔