• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ہولی منانے سے روکنے کے معاملے پر کمیٹی قائم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہندو طالبہ کو ہولی منانے سے روکنے کے معاملے پر ڈین آف لاء جسٹس (ر) حسن فروز کی سربراہی میں سہ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

رکن اسمبلی و رکن سنڈیکیٹ سعدیہ اکرام اور اسسٹنٹ پروفیسر مکیش کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یہ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی جو متاثرہ ہندو طلبہ اور موقع پر موجود افراد سے رابطہ کرے گی اور رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔ 

یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہولی منانے سے زبردستی روک دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک ہندو طالبہ کا سوشل میڈیا پر بیان بھی وائرل ہوگیا ہے جس میں طالبہ نے ایک مذہبی تنظیم پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے زبردستی ہولی کھیلنے سے روکا۔

واقعے کا وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیا اور ہندو طلبہ کو جامعہ کراچی میں ہولی منانے سے روکنے پر وائس چانسلر جامعہ کراچی کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکوائری کر کے مفصل رپورٹ پیش کرے۔

 اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ہندو طلبہ جامعہ کراچی میں اپنا تہوار منا سکتے ہیں، انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

قومی خبریں سے مزید