• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی خریداری سے تیزی، 227 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 227پوائنٹس کا اضافہ،63.27فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 21 ارب 83 کروڑ 65لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم 40.64فیصد زیادہ رہا،جمعرات کو مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان برقرار رہا۔