• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں اضافہ،چاندی کی قیمت میں کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1842ڈالر سے کم ہو کر 1819 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،لیکن اس کے برعکس روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 97ہزار 700روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 69ہزار 496روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 20روپے فی تولہ کی کمی سے 2140 روپے سے کم ہو کر 2120 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔