• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 1.50 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر 1.50 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے تک مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ، پاونڈ کی قیمت بھی 4روپے تک بڑھ گئی، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 280.00روپے اور قیمت فروخت 279.00روپے سے بڑھ کر 280.50 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے بڑھنے کے بعد 277.50روپے سے بڑھ کر 279.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے بڑھنے کے بعد 280.00روپے سے بڑھ کر 282.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 4 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 291.00 روپے سے بڑھ کر 295.00 روپے اور قیمت فروخت 294.00 روپے سے بڑھ کر 298.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 3.50 روپے کے اضافے سے 327.00 روپے سے بڑھ کر 330.50 روپے اور قیمت فروخت 4 روپے کے اضافے سے 330.00 روپے سے بڑھ کر 334.00 روپے ہو گئی ہے۔