• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، وزیرخزانہ کی یقین دہانی کے مثبت اثرات، 208 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،وفاقی وزیر خزانہ کی یقین دہانی کے مثبت اثرات ، خریداری میں اضافے سےمسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان ،کےایس ای 100انڈیکس میں 208 پوائنٹس کا اضافہ،67.47 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 99 کروڑ 65 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 19.05فیصد زیادہ رہا،وفاقی وزیر خزانہ کی ملکی معیشت اور آئی ایم ایف معاہدے بارے یقین دہانی کے بعد مارکیٹ میں تیسرے روز بھی سرگرمی دیکھنے میں آئی اور کئی اہم سیکٹر میں خریداری سے جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا جس کے بعد ایک موقع پر 100انڈیکس 317 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم دوسرے سیشن میں منافع کی خاطر کچھ سیکٹرز میں فروخت بڑھنے سے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 208.33 پوائنٹس کے اضافے سے 41793.87 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،آل شیئرز انڈیکس بھی 162.46 پوائنٹس کے اضافے سے 27358.27 پوائنٹس ہو گیالیکن کے ایس ای30انڈیکس 111.11 پوائنٹس کی کمی سے 15551.73 پوائنٹس پرآگیا۔