• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے یہاں نری فسطائیت ہے۔

کراچی: پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار

واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید