• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے 18 مارچ کو پیشی کی یقین دہانی کرائی ہے، فرخ حبیب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے  18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے تھے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، پولیس کا کام ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرے۔

عدالتی حکمنانے کے بعد گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے، مارو مارو کے نعرے لگائے، کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 23 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید