وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ و فول پروف ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے، ریاست پاکستان ہر طرح سے پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام کسی بھی دباؤ سے ماورا اور آزاد ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی کے دورے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے۔