مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان خود فوج کے خلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف اور آرمی کے خلاف منظم مہم عمران خان خود چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد عمران خان نے منظم مہم چلائی، جسے کارکنوں اور فالوورز نے فالو کیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کےلیے انہوں نے لانگ مارچ بھی کیا۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی بھی متنازع بنانےکی کوشش کی۔