• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مسلسل چوتھا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 40 ہزار 877 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 14 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 17 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 235 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ چار روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 151 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید