• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کا قومی سلیکشن کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ نہ ہوسکا، ذرائع

سابق کرکٹر کامران اکمل کا قومی سلیکشن کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا، کامران اکمل سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن سے متعلق رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں قومی سلیکشن کمیٹیوں میں عہدہ خالی ہے۔ کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

کامران اکمل اور دیگر سلیکٹرز کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں ہوا، پی ایس ایل سے قبل کامران اکمل نے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے منع کر دیا تھا۔

کامران اکمل مفادات کا تصادم ہونے کی وجہ سے ذمہ داریوں سے الگ ہوئے تھے، پی ایس ایل کے اختتام پر کامران اکمل اپنی ذمہ داریوں پر واپس نہ آسکے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہارون رشید کی سربراہی میں ہوگیا، اب جونیئر سلیکشن کمیٹی کا فوری طور  پر کوئی بڑا کام باقی نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید