• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اشرف رند کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے سابق ایم پی اے  اشرف رند نے جہانگیر ترین کے ساتھ کسی میٹنگ میں شرکت کی تردید کی ہے۔

اشرف رند نے  کہا کہ وہ آج ملتان میں تھے۔ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اسی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج جہانگیر ترین کے ساتھ کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا، پرانی ویڈیو ریلیز کرکے مخالفین میری کردار کشی کر رہے ہیں۔

اشرف رند نے کہا کہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب جہانگیر ترین پارٹی کے جنرل سیکرٹری تھے۔

قومی خبریں سے مزید