• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔

یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی، بھارت اور پاکستان بھی اس کا حصہ ہیں۔

پچھلے برس ایران نے بھی ایس سی او کی مکمل رکنیت کی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے پچھلے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی۔

سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

قبل ازیں سعودی کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز چین میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید