• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ یوسف کے سربراہ بنتے ہی پارٹی میں اختلافات سامنے آنے لگے

حمزہ یوسف کے اسکاٹش نیشنل پارٹی کاسربراہ بنتے ہی پارٹی میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کی حریف کیٹ فوربس نے شکست کے بعد حمزہ یوسف کی کابینہ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ 

خبر ایجنسی نے میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمزہ یوسف نے کیٹ فوربس کو کابینہ میں جونیئر عہدے کی پیشکش کی تھی۔ کیٹ فوربس سابق سربراہ نکولا اسٹرجن کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہی ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پارٹی سربراہی مقابلے میں حمزہ یوسف نے 52 اور کیٹ فوربس نے 48 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کیٹ فوربس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کابینہ میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید