• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اور انتظامیہ و پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سیکیورٹی پلان کی ہدایت کردی ہے۔

ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید