• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلک تیواری کا ابراہیم علی خان اور آریان خان سے متعلق جذبات کا اظہار

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے نامور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنے تعلق اور ڈیٹنگ سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ پلک تیواری اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو اکثر اوقات ایک ساتھ ڈنر پر جاتے دیکھا گیا ہے، بالی ووڈ میں ان دونوں کے درمیان جاری ڈیٹنگ اور تعلق سے متعلق افواہیں کافی عرصے سے گرم ہیں۔

پلک تیواری نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ابراہیم علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان سے اپنی دوستی اور تعلق سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا ابراہیم علی خان سے متعلق کہنا تھا کہ ابراہیم  ان کا بہترین دوست ہے، وہ ابراہیم کو پسند کرتی ہیں اور ہر پارٹی میں وہ ابراہیم سے ملنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کا آریان خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا وہ نظر آتا ہے، آریان خان ایک پرسکون قسم کا آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آریان خان کم اور اثر انگیز گو ہے، آریان خان نہ زیادہ ملتا ہے اور نہ بات کرتا ہے، آریان خان کی یہ ادا بہت پیاری اور مجھے بہت پسند ہے۔

پلک تیواری کا آریان خان کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان خان ہمیشہ پارٹیوں میں بھی اپنی ذات تک ہی محدود رہتے ہیں اور اگر آپ اس سے بات کرنا چاہیں گے تو وہ آپ سے اچھے انداز میں بات کرے گا اور پھر بھیڑ میں چلا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید