جنوبی بھارت کے تیلگو سنیما کے سپر اسٹار الو ارجن کی حیدرآباد (دکن) میں واقع رہائش گاہ پر اتوار کو مظاہرہ کرنے والوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب مظاہرین نے الو ارجن کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
ایک مقامی ٹیلی ویژن کی جانب سے دکھائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے جوبلی ہلز پر واقع الو ارجن کے گھر پر پتھراؤں کرتے، ٹماٹر پھینکتے اور پھولوں کے گملے توڑتے نظر آ رہے ہیں۔
مظاہرین الو ارجن سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ مرنے والی خاتون کے خاندان کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ 4 دسمبر کو فلم پشپا 2 کی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے موقع پر مچنے والے بھگڈر سے ایک خاتون کچل کر ہلاک ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ حیدر آباد کی ایک جامعہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مطالبہ کر رہے کہ الو ارجن خاتون کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کریں۔