نامور ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ ماہا ڈاخیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ ٹام کروز اور ان کی دیرینہ ایجنٹ ماہا ڈاخیل بدھ کو ایک ساتھ لندن میں ایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کے لیے گئے۔
اس موقع پر ریسٹورنٹ کے اندر اور پھر باہر بھی دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی خوش گوار موڈ میں دیکھا گیا۔
ٹام کروز اور ماہا ڈاخیل ایک ہی گاڑی میں جو کہ ڈرائیور چلا رہا تھا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کے قریب ریسٹورینٹ پہنچے تھے جہاں ان کی یہ ڈنر ڈیٹ 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
یہ دونوں افراد تقریباً 11 بجے ریسٹورنٹس سے روانہ ہوئے۔
اس سے قبل بھی دونوں افراد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ان دونوں کو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دیکھ کر ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے پھر سے زور پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں ماہا ڈاخیل کے سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے کے بعد ٹام کروز نے اپنی ایجنٹ کا دفاع بھی کیا تھا۔