چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تحقیقات القادر ٹرسٹ کیس کے نام سے غلط منسوب کی جارہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر عوامی عہدہ رکھنے والوں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف تحقیقات القادر ٹرسٹ کیس کے نام سے غلط منسوب کی جارہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف غیرقانونی طور پر مالی فوائد کے حصول کا کیس ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر کے خلاف این سی اے کی موصول جرائم کی رقم وصولی میں مجرمانہ خلاف ورزی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزمان پر القادر یونیورسٹی کےلیے زمین کا غیر قانونی حصول تحقیقات کا حصہ ہے۔