• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: نامعلوم ملزمان کے نوجوان کا گردہ نکالنے کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے بھابھڑہ کے رہائشی نوجوان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے اس کا گردہ نکال لیا، میڈیکل رپورٹ میں گردہ نکالے جانے کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گردہ کہاں اور کیسے نکالا گیا، تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ واقعہ 13 ستمبر کو گجرات میں پیش آیا، متاثرہ نوجوان مزدوری کرتا تھا۔

ڈی پی او نے کہا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا کے مطابق گردہ نکالے جانے کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا میں پولیس کو مذکورہ نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر کے اس کا گردہ نکالے جانے کی شکایت اس کے والد نے کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید