• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن پر حملہ کرنے کیلئے پالتو سانپ کا استعمال

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سڑک پر ہونے والی لڑائی کے دوران ایک شخص نے اپنے پالتو سانپ کو دوسرے شخص پر حملہ کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق 45 سالہ شخص لارینیو اویلا نے اپنے پالتو سانپ کو سڑک کے بیچوں بیچ ایک شخص کو مارنے کے لیے استعمال کیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر اس نے فوراً ہی سانپ کو زمین پر چھوڑ دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص کے بارے میں کال موصول ہوئی تھی جو لوگوں کو سانپ سے ڈرا رہا تھا جس پر اہلکاروں کو علاقے میں روانہ کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق دو افراد کا جھگڑا ہوا جس پر ایک شخص نے حملہ کرنے کے لیے اپنے پالتو سانپ کو ہتھیار کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اویلا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔