بھارتی اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے مسلم افغان فائٹر کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ہے۔
33 سالہ کرشنا شروف اس وقت ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں نظر آرہی ہیں، نے حالیہ قسط میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نےکہا کہ شو کے محل کے اندر دیے جانے والے ٹاسک جتنے مشکل ہیں، اتنی ہی دلچسپ اُن کی ذاتی زندگی ہے، میں فٹنس کی شوقین ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ وہ مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں ہیں، جو افغانی مسلمان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوران گفتگو کرشنا شروف نے کسی کا بھی نام نہیں لیا لیکن ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، پھر انسٹاگرام پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا، میرے اور مسلم افغان فائٹر کے درمیان 8 ماہ تک ویڈیو کالز پر بات چیت ہوئی۔
کرشنا شروف نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ہم گوا میں ملے، جہاں 2 ہفتے ساتھ گزارنے کے بعد ہمارا رشتہ مضبوط ہوگیا، ہم نے اس کے بعد کچھ وقت دہلی میں ساتھ گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔
اداکار کی صاحبزادی نے کہا کہ میرے نزدیک محبت کا مطلب ایک پارٹنر کی خوشی کا خیال رکھنا ہے، جب ہمارا رابطہ ہوا تو وہ فارسی بولتا تھا اور مجھے انگریز آتی تھی، میری اور اُس کی ہندی بہت اچھی نہیں ہے۔