• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا کی خاتون ایتھلیٹ ریس میں آخری نمبر پر آنے پر بھی انٹرنیٹ پر مشہور


کمبوڈیا کی خاتون ایتھلیٹ ریس میں آخری نمبر پر آنے کے باوجود بھی انٹرنیٹ پر مشہور ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں 5 ہزار میٹر ریس میں 20 سالہ ایتھلیٹ بارش کے دوران بھی دوڑتی رہی۔

خاتون ایتھلیٹ نے کہا کہ بارش کی پیشگوئی کا علم تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ بارش تیز ہو جائے گی، ہوائیں بھی تیز چل رہی تھیں اور میں بادل گرجنے کی آوازیں بھی سن رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سپورٹ کرنے کی وجہ سے میرے لیے ریس ختم کرنا بہت اہم تھا اور میں اپنے ملک کی نمائندگی بھی کر رہی تھی، میرے پاس رُک جانے کا حق تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کی خاتون ایتھلیٹ بارش کے دوران ڈیڑھ منٹ تک ٹریک پر اکیلی دوڑتی رہیں۔

خاتون ایتھلیٹ کی ہمت نہ ہارنے پر سوشل میڈیا پر تعریف بھی کی جارہی ہے۔