• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے انٹرویو کے بعد ’کپل شرما شو‘ گلوبل ٹاپ 10 لسٹ سے باہر ہوگیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

نیٹ فلکس کی گلوبل ٹاپ 10 لسٹ پر 4 ہفتوں تک حکمرانی کرنے والا بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘، اس فہرست سے نکل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر ہفتے کی شب 8 بجے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ نئی قسط آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کی جاتی ہے۔

حال ہی میں اس کی چھٹی قسط نشر کی گئی، تاہم اس شو کی ریٹنگ چوتھی قسط نشر ہونے کے بعد سے ہی نیچے آنا شروع ہو گئی تھی اور اب 4 ہفتوں تک گلوبل ٹاپ 10 لسٹ میں جگہ بنانے والا یہ شو اپنی پانچویں قسط نشر ہونے کے بعد اس فہرست سے باہر ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پانچویں قسط میں معروف اداکار عامر خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی، جسے شائقین نے اس شو کی سب سے بہترین قسط قرار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شو کی ابتدائی اقساط اپنا جادو چلانے میں ناکام رہی تھیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ شو گلوبل ٹاپ 10 لسٹ سے عامر خان کے انٹرویو کے بعد باہر ہوا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حال ہی میں نشر ہونے والی اس کی چھٹی قسط اس شو کو ایک بار پھر گلوبل ٹاپ 10 لسٹ میں شامل کر پائے گی یا نہیں، جس میں سنی دیول اور بوبی دیول نے بطور مہمان شرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط میں رنبیر کپور، دوسری قسط میں روہت شرما اور شریاس آئر، تیسری قسط میں فلم امر سنگھ چمکیلا کی ٹیم اور چوتھی قسط میں وکی کوشل اور سنی کوشل نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

ابتدائی 4 ہفتوں کے دوران اس شو نے 8 ملین ویوز حاصؒ کئے تھے جبکہ دوسرے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید