• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب شہداء کے نام کرتا ہوں، عثمان وزیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء کے نام کرتا ہوں اور تمام فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

عثمان وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں جب ورلڈ بیسٹ باکسر چیمپین بنا تو خواہش تھی کہ پاکستان بھی میزبانی کرے، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ گلگت میں منعقد ہوگی جس میں 13 ملکوں کے باکسر شریک ہوں گے، چیمپین شپ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا، پہلی بار پاکستان کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ چیمپین شپ کے لیے یکم جون سے گلگت میں کیمپ شروع ہوگا، گلگت سے بہت سے نوجوان حصہ لیں گے، ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپین شپ میں انگلینڈ، بنگلادیش، ایران، فلپائن، ترکیہ، ملائیشیا، افغانستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا اور کیمرون کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید