• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں میزائل مصروف سڑک پر آ گرا، ویڈیو وائرل


یوکرین کے دارالحکومت کیف میں میزائل مصروف سڑک پر آ گرا جس سے گاڑی بال بال بچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 29 مئی کو روس کی جانب سے ہونے والے میزائل حملے کو ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا جس کے بعد تباہ ہونے والے میزائل کا ملبہ کیف کی سڑک پر آگرا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی میں لگے ڈیش کیمرا کی ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایئر ڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگ گاڑی میں سوار ڈرائیور کو خوش قسمت کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ موت سے صرف کچھ انچ دور تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کے دوران عام شہری بھی محفوظ نہیں ہوتے۔