پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔
کراچی میں کلفٹن اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے کئی مسافروں کو اغواء کر لیا۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہونے والی ایک بارات میں دولہا کے دوستوں نے نوٹوں کی برسات کر دی۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران یوسف کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید صرف آرمی چیف نہیں بلکہ چین اور روس کی طرز پر صدر بننا چاہتے تھے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ووٹر مایوس ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے۔
میانوالی میں ٹول پلازہ کے عملے نے ٹول ٹیکس میں رعایت مانگنے پر کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کو پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی (پی ایل پی اے) کا مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں چھری کے وار سے خاتون زخمی بھی ہوئی، متاثرہ شہری کا دعویٰ ہے ملزمان طلائی زیوارت لوٹ کر لے گئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایس آئی یو واصف قریشی اور سب انسپکٹر اعجاز بٹ کو معطل کردیا گیا۔
عدالت نے پیر ظہیرالحسن شاہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اجلاس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے۔
موٹر وے ایم 3، درخانہ سے رجانہ تک دھند کے باعث بند ہے۔ لاہور سے موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4، گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ڈاکٹر وردہ کے اغواء اور قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن ری ٹیلرز کے صدر سردار طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروباری حالات بزنس کمیونٹی کے لیے آئیڈیل نہیں۔
علم و ادب کے فروغ اور کتاب دوستی کے جذبے کو تازہ کرنے کے لیے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن (PPBA) کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 جمعرات 18 دسمبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں اپنی شاندار روایات کے ساتھ آغاز کر رہا ہے۔ یہ عالمی کتب میلہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں علم، تحقیق اور فکری تبادلے کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے۔