• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بپرجوائے نے شروع میں ہی شدت پکڑ لی تھی: موسمیاتی تجزیہ کار

سیٹلائٹ امیج بشکریہ پاکستان میٹزولوجیکل ڈپارٹمنٹ
سیٹلائٹ امیج بشکریہ پاکستان میٹزولوجیکل ڈپارٹمنٹ

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ موجودہ طوفان بپر جوائے نے ابتدائی مرحلے میں ہی شدت پکڑ لی تھی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ کئی سال سے بحیرۂ عرب کے طوفانوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ سمندری طوفان کے دوران سطحِ سمندر کا درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سطحِ سمندر کا درجۂ حرارت 30 سے 32 درجے معمول سے زیادہ ہے۔

جواد میمن کے مطابق 5 سے 6 سال سے بحیرۂ عرب شدید متحرک ہوتا جا رہا ہے، اسی سال 5 ٹروپیکل سسٹم بھی بحیرۂ عرب میں بنے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید