• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایران کے 46 ویں قومی دن پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد دی۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاملات اور ثقافتی تعلقات بہت گہرے ہیں، پاکستان اور  ایران کا گیس پائپ لائن معاہدہ بھی دوستی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے قومی دن پر دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید