• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکا عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میکرو استحکام سے دیرپا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کی مدد کی قدر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید