• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ—فائل فوٹو
عالیہ بھٹ—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی ایکشن فلم ’الفا‘ کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

 انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جہاں وہ جِم میں ورزش کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں عالیہ بھٹ جم ٹاپ اور یوگا پینٹس میں فلائنگ پش اپس کرتی نظر آئیں۔ 

عالیہ بھٹ کی ورزش کی ویڈیو دیکھ کر  مداح دنگ رہ گئے اور انہوں نے فٹنس کے لیے اداکارہ کے جتن اور محنت کو خوب سراہا۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ورزش کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محنت بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ شروع کی تھی اور وہاں سے حسین مناظر کی تصاویر شیئر کی تھیں، مداحوں کو ان کی فلم ’الفا‘ کا شدت سے انتظار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید