جنوری سے اپریل 2023ء تک پنجاب میں اوسطاً ہر گھنٹے میں 2 خواتین کو اغوا کیا گیا۔
غیر سرکاری تنظیم کی اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ سامنے آگئی، جو پنجاب پولیس کو ’اطلاع کے حق‘ کی درخواست دائر کرکے جمع کی گئی ہے۔
ایس ایس ڈی او کے مطابق پولیس تشدد کے مقدمات درج کرنے میں قابل ذکر کام کررہی ہے، اندراج مقدمات سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان 4 ماہ میں پنجاب میں5551 خواتین کو اغوا کیا گیا جبکہ خواتین سے زیادتی کے 1111 رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس دورانیے میں خواتین پر تشدد کے 10 ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک پنجاب میں بچوں پر تشدد کے 1768 واقعات اور بچوں سےجنسی زیادتی کے 858 واقعات سامنے آئے۔
اس عرصے میں پنجاب میں یومیہ 7 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف لاہور خواتین اور بچوں پر تشدد کے زیادہ کیسز کے ساتھ ہاٹ سپاٹ ضلع رہا۔