• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ دنیا کے معمر ترین باڈی بلڈر کو جانتے ہیں؟

فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ویب سائٹ

مرتے دم تک فٹ رہنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس خواہش کا حصول جدوجہد سے ہی ممکن ہے اور اسی لیے شاید دنیا کے معمر ترین باڈی بلڈر اب بھی جِم جاتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 90 سالہ جِم آرنگٹن نامی بزرگ دنیا کے معمر ترین باڈی بلڈر ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جِم آرنگٹن 2015 میں 83 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ریکارڈ بُک میں شامل ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والے یہ بزرگ اب بھی باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن بھی حاصل کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جِم آرنگٹن وقت سے پہلے پیدا ہونے پر کمزور تھے اور پیدائش کے وقت ان کا وزن صرف ڈھائی کلو تھا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ والدین نے مجھے بچانے کی بہت کوشش کی، گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل ہولڈر ہونے نے میرے لیے ایک پوری نئی کائنات کھول دی اور مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق جِم آرنگٹن نے 1947 میں 15 سال کی عمر سے وزن اٹھا کر ورزش کرنا شروع کی تھی اور وہ آج بھی جِم جا کر ورزش کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید