چینی آرگیمی آرٹسٹ نے ایک سال نہایت ہی محنت سے کاغذ کے ایک اے فور شیٹ کو 108 میٹر لمبی پٹیوں میں کاٹا تاکہ دنیا کا ایک منفرد ریکارڈ قائم
چین سے تعلق رکھنے والے اوریگامی (ایک جاپانی فن جس میں کاغذ کو موڑ کر آرائشی شکلوں کے فیگرز بنائے جاتے ہیں) آرٹسٹ پیئ ہوژینگ نے پورے ایک سال نہایت ہی محنت سے کاغذ کے ایک اے فور شیٹ کو 108 میٹر لمبی پٹیوں میں کاٹا تاکہ دنیا کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا جاسکے۔
اس چینی فنکار کو جسے ہوٹز پیئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے اجنبی نہیں، اس نے ایک بار کاغذ کی ایک شیٹ (100) سے بنائے گئے سب سے زیادہ اوریگامی پھولوں کو تہہ کیا اور پھر اب تک کا سب سے بڑا اوریگامی گھونگا بنایا۔
لیکن اس سال اس نے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ چیلنجنگ ریکارڈ کی کوشش کا آغاز کیا اور کاغذ کی سب سے طویل باریک پٹی کو ایک سنگل A4 شیٹ سے کاٹا۔
تکنیکی طور پر، پیپر آرٹ کے اس ماہر کےلیے یہ کسی پارک میں چہل قدمی جیسا ہونا چاہیے تھا، کیونکہ اس کی لمبائی 2.5 میٹر تھی، لیکن اس نے خود کو چیلنج کیا کہ اور اس سے سب سے لمبی پٹی کو کاٹنے کو ممکن بنائے گا۔
اس کام کے لیے اس نے تقریباً ایک سال مختلف اقسام پیپرز پر تجربات میں گزارے، جس میں کاغذ کو کاٹنے کی تکنیک اور آلات پر تجربات شامل ہیں، بلآخر وہ 108.15 میٹر لمبی ایک پتلی پٹی کاٹنے میں کامیاب ہو گیا۔