• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ دوم کی شادی میں پیش کیے گئے کیک کا ٹکڑا 2 ہزار 800 ڈالر میں نیلام

نیلامی ہاؤس کے مطابق یہ ٹکڑا 20 نومبر 1947 کو پیش کیے گئے 500 پاؤنڈ وزنی کا ہے۔
نیلامی ہاؤس کے مطابق یہ ٹکڑا 20 نومبر 1947 کو پیش کیے گئے 500 پاؤنڈ وزنی کا ہے۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی شادی میں شہزادہ فلپ کیلئے تیار کیے گئے کیک کا ایک ٹکڑا 2 ہزار 800 ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

77 سال پرانا کیک کا یہ ٹکڑا ایک خوبصورت ڈبے میں محفوظ تھا جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ کا چاندی کا نشان بھی موجود تھا۔

ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں ہولی روڈ ہاؤس کی خانساماں ماریون پولسن کو کیک کا یہ ٹکڑا تحفے میں دیا گیا تھا۔

نیلامی ہاؤس ریمن ڈانسی کے مطابق 20 نومبر 1947 کو شادی کے موقع پر پیش کیے گئے 500 پاؤنڈ وزنی کیک کے اس حصے کو 2 ہزار 831 ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید