• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقاعدگی سے اسکول جانے والی 10 سالہ طلبہ، 50 ممالک کا سفر کرچکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی نژاد برطانوی 10 سالہ ادیتی نے ایک دن بھی اسکول کی چھٹی کئے بغیر 50 ممالک کی سیر کرلی۔

کہتے ہیں کہ سیاحت دل کے ساتھ ساتھ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے، ایسی بات پر یقین رکھنے والے ادیتی کے والدین نے اپنی بیٹی کی تعلیم کا حرج کئے بغیر اپنی بیٹی کو دنیا گھما دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی کے والدین برطانیہ میں مقیم ہیں اور دونوں اکاؤنٹنٹ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی دنیا گھومے اور دنیا کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے آشنا ہو اور اس کی تعلیم کا نقصان بھی نہ ہو۔

اس خواہش کو پورا کرنے کی خاطر وہ سال بھر میں تقریباً 20 ہزار پاونڈ کی رقم سیاحت پر خرچ کرتے ہیں اور اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ بیٹی کے اسکول کی موسم گرما کی چھٹیاں اور سرکاری تعطیلات کے مطابق پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ادیتی کو جمعہ کو اسکول سے لے کر سیاحت کے لئے نکل جاتے ہیں اور اتوار کی رات گئے یا پھر پیر کی صبح سویرے واپس آتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ادیتی کے اسکول کی چھٹی نہ ہو۔

ننھی طلبہ کے والدین کے مطابق ادیتی نے 3 برس کی عمر سے دنیا گھومنے کے اس سفر کا آغاز جرمنی سے کیا تھا اور اب تک یورپ کے تمام ممالک کے علاوہ تھائی لینڈ، نیپال اور سنگاپور سمیت 50 ممالک بھی گھوم چکی ہے اور ادیتی کا پسندیدہ ملک جارجیا، آرمینیا اور نیپال ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید